فیصل آباد: گرانفروشوں کو جرمانے
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ایڈمن آفیسر/سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پھل وسبزیاں مہنگے داموں فروخت اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے کی پاداش میں دکانداروں وریڑھی فروشوں کو 10ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر 30۔انسپکشنز کیں اورگرانفروشی پر ایکشن لیا۔انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ مقررہ نرخ پر اشیاء فروخت کریں اور ہر شے کا الگ پرائس بورڈ نمایاں طور پر آویزاں کریں بصورت دیگر وہ جرمانوں اور قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے۔