تنائو کی کیفیت سے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں: ظفر اقبال، حامد علی
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے نومنتخب صدر میاں ظفر اقبال ‘سینئر نائب صدر حامد علی ‘نائب صدور حاجی سرفراز ‘شاہدہ منیر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ،تنائو کی کیفیت سے ملکی معاشی استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں ،کاروباری سرگرمیاں تجارتی امور ،دوکانیں مارکیٹں بازار بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ملکی قومی سیاسی قیادت کے درمیان تنائو زدہ حالات ، معاشی بحران پر عدم توجہ اور غیر سنجیدگی سے ملکی معاشی استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔