ڈیلی میل کیس میں شہباز شریف مجرم ثابت ہوچکے: غلام محی الدین
لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ شہباز شریف کو عمران خان پر بہتان تراشی کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ۔ڈیلی میل کیس میں شہباز شریف مجرم اور چور ثابت ہو چکے ہیں۔22 کروڑ عوام کے سامنے ان کی اصلیت بے نقاب ہو چکی ہے تو پھر بھی اقتدار کےساتھ چمٹے ہوئے ہیں ۔