• news

جامعہ اشرفیہ میں ”اخوت فاو¿نڈیشن“ کے تعاون سے علماءکی فری لانس تربیتی ورکشاپ 


لاہور( خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور میں عالمی شہرت یافتہ رفاہی ادارہ ”اخوت فاو¿نڈیشن“ کے تعاون سے علماءکی فری لانس تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی مدظلہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں اخوت فاو¿نڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب،ہارون ملک، جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا حق نواز، مولانا سمیع اللہ،مولانا حافظ مجیب الرحمن سمیت دیگر اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے اخوت فاو¿نڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس اخوت فاو¿نڈیشن کی عمارت کا سنگ بنیاد آج سے 7 سال پہلے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے رکھا تھا وہ اخوت فاو¿نڈیشن پوری دنیا میں بلاسود قرض دینے سب سے بڑا ادارہ بن گیا ہے ۔55 لاکھ خاندان اس کے ساتھ وابستہ ہیں 8سو دفاتر موجود ہیں اور حیرت انگیز طور پر جو غریب لوگ ہم سے بلاسود قرض لے کر کام شروع کرتے ہیں وہ 100 فیصد قرض واپس کرنے کےساتھ ساتھ دوسرے غریب لوگوں کی مدد کرنے میں بھی مصروف ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ مواخات مدینہ کی عملی تصویر ہے انہوں نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ آئی ٹی کے شعبہ میں علماءکرام اور دینی لوگ بھی آگے آئیں تاکہ چند گھنٹے شرعی اصولوں کے مطابق آن لائن تجارت کر کے خوشحال ہوکر بہتر طریقہ سے دین کی خدمت کر سکیں ۔


 مولانا فضل الرحیم اشرفی اور مولانا محمد یوسف خان، مولانا حق نواز،ہارون ملک اور مولانا قاری انوار الحسن نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخوت فاو¿ نڈیشن بلاسود قرض دے کر لوگوں کو سود کی لعنت سے نکالنے،غربت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ معاشرہ کے بہترین افراد کی تیاری اور خوشحال معاشرہ کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن