برطانوی حکومت کل بجٹ پیش کرے گی، ٹیکسوں میں اضافے کا امکان
لندن (اے پی پی) برطانوی حکومت کل پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرنے جارہی ہے جس میں ٹیکسوں میں اضافے اور عوامی اخراجات میں کمی کا امکان ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ برطانیہ کے تین ہفتے قبل بننے والے وزیر اعظم کے وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ کل جمعرات کو بجٹ پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ مالیاتی استحکام کے لیے 50 سے 60 ارب پاﺅنڈ سٹرلنگ کے درمیان پیکیج کا اعلان کریں گے۔ برطانیہ کی معیشت افراط زر کے باعث رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں سکڑاﺅ کا شکار رہی۔ بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ موجودہ سہ ماہی میں بھی ملکی معیشت سکڑ جائے گی، یعنی معیشت کساد بازاری میں ہے جس کے بارے میں اس نے خبردار کیا تھا کہ یہ 2024 ءکے وسط تک یہ جاری رہ سکتی ہے۔ بینک آف انگلینڈ نے 1989 ءکے بعد شرح سود میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کا اعلان کیا۔ شرح سود کو 0.3 فیصد تک لایا گیا۔
برطانیہ بجٹ