• news

ضلع بھدرواہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون ہلاک، بڈگام، ٹرین کی زد میں آ کر ایک شخص مارا گیا 


سرینگر (اے پی پی + کے پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو دبانے کے لیے فرقہ وارانہ ہندوتواسوچ کے علاوہ فوجی طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔جبکہ جموں کے ستوری علاقے میں بھارتی فورسز نے بارودی سرنگ برآمد ہونے کے بعد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھدرواہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے وید کمار نامی شہری کا گھر تباہ ہو گیا گھر کے ملبے میں دب کر اس کی اہلیہ کرنادیوی ہلاک ہو گئی ادھر وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ٹرین کی زد میں آ کر ایک شخص مارا گیا۔ مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت آرٹیکل 370 خاتمے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام کو بنیادی سہولیات سے مسلسل محروم رکھ رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں موسم سرما کی برف باری شروع ہوتے ہی رابطہ سڑکیں بالخصوص سری نگر جموں شاہراہ بند ہو گئی ہے ادھر بھارتی حکومت نے موسم سرما کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی سابق وزےر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیری عوام سے امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے اور مودی کے بھارت کا جمہوریت اور سیکولر ازم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت بھر کیلئے بجلی جموں وکشمیر سے فراہم کی جاتی ہے اور یہی بجلی بھارتی حکومت دیگر ریاستوں میں مفت دینے کا منصوبہ بنار ہی ہے ۔
کشمیر 

ای پیپر-دی نیشن