فیصل کریم کنڈی کا دوران سفر سامان غائب ہوگیا
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی و ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا دوران سفر سامان غائب ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل کریم کنڈی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد سے یو اے ای جا رہے تھے۔
فیصل کریم کنڈی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا اور واقعہ پر غیرملکی ائیرلائن سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے بعد بھی سامان نہیں ملا،غیرملکی ائیرلائن کا غیر پیشہ ورانہ اقدام ہے۔دوسری جانب غیر ملکی ائیرلائن کا کہناہے کہ سامان ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں۔
فیصل کنڈی سامان غائب