گجرات : تھانیدار سرکاری گاڑی پر ڈھول لیکر مارچ میں پہنچ گیا، 5, 5 ہزار کے نوٹ نچھاور
گجرات (نامہ نگار) آزادی مارچ کے شرکاء اورا ہلکاروں کا لہو گرمانے کیلئے پنجاب پولیس کا ایس ایچ او سرکاری گاڑی پر ڈھولچیوں کو ساتھ لیکر جلسہ گاہ پہنچ گیا۔ دوستوں پر ویلیں بھی دیتا رہا، پانچ روز سے لانگ مارچ میں مسلسل سکیورٹی فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکار بھی منفردانداز میں نظر آئے جو سرائے عالمگیر کے پاور شو میں ڈھولچی لانے اور لیجانے کی ذمہ داری بھی سرکاری سطح پر نبھا تے رہے، تھانہ صدرکھاریاں کے ایس ایچ او الطاف گوہر سرکاری گاڑی جی ٹی جی 1019 میں ڈھول والوں کو پنڈال لے کر گئے پھر واپس اُتار کر گئے، جلسہ گاہ میں موجود ایس ایچ او کے دوست ان پر 100اور 1000 کے نوٹ نچھاور کرتے نظر آئے ، جواب میں ایس ایچ او الطاف بھی فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ، پانچ ہزار کے نوٹ نچھاور کرتا رہا۔
تھانیدار/ ڈھول