• news

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک احتجاجی واک


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک احتجاجی واک کی اورعمران خان حملہ اور اعظم سواتی کے معاملے پر اندارج مقدمہ کا مطالبہ کیا اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے سے پی ٹی آئی سینیٹرز قائد خزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی قیادت میں تحریک انصاف کے سینٹرز نے سپریم کورٹ تک واک کی اس دوران حکومت سے مطالبہ کیا عمران خان پر حملہ اور سینٹر اعظم سواتی کے معاملے پر مقدمہ کا اندراج کیا جائے سپریم کورٹ کے باہرسینیٹر شہزاد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کل پوری قوم نے عمران خان کے زخموں کے نشان دیکھے ہیں گولیاں عمران خان کو لگی سینہ پورے پاکستان کا چھلنی ہوا ہے۔ شبلی فراز نے کہاآج عمران خان،اعظم سواتی اور ارشد شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں ۔توقع کرتے ہیں عدالت سے انصاف ملے گا۔
 احتجاجی واک

ای پیپر-دی نیشن