سکھ یاتری واپس چلے گئے، بہترین انتظامات پر پاکستان کی تعریف
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارت سے آئے سکھ یاتری واہگہ کے راستے واپس چلے گئے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم نے تحائف اور نیک خواہشات کے پیغام کے ساتھ مہمانوں کو الوداع کیا۔ پردھان سردار امیر سنگھ و دیگر رہنما انکے ہمراہ تھے۔ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہم ملنے والے پیار و محبت کو کبھی بھلا نہ پائیں گے۔ حکومت نے ہمارے لئے بہترین انتظامات کیے۔ ہمارا بار بار یہا ں آنے کو دل چاہتا ہے۔ ہمارے گورو کی دھرتی ہمیشہ شاد آباد رہے۔ ہماری سوچ سے زیادہ عزت دی گئی۔ جنم استھان کی خوبصورتی قابل دید ہے۔
سکھ یاتری