• news

پٹرولیم قیمتوں کا تعین نجی شعبہ کو دینے کی سفارش مسترد خیبر پی کے سستا آٹا  سکیم جاری رہے گی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے  آئندہ سال 30 جون تک خیبر پی کے کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکج اور یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعہ سستا آٹا سکیم کو جاری رکھنے کی اجازت دیدی ہے۔ پاکستان سٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کیلئے سوئی سدرن گیس پائپ لائن کمپنی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔ اجلاس منگل کو یہاں وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرائ، معاونین خصوصی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اکتوبر سے لیکر دسمبر تک کی مدت کیلئے فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک پلانٹس کو رعایتی نرخوں پر آر این جی کی فراہمی کی اجازت دیدی گئی۔ اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سپیرئیر کیروسین، لائٹ ڈیزل آئل اور ہائی اوکٹین کی ڈی ریگولیشن سے متعلق سمری موخر کردی گئی۔ وزارت اطلاعات ونشریات اور وزارت انسانی حقوق کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دیدی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نجی شعبہ کو دینے کی سفارش کو مسترد کر دیا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی
 

ای پیپر-دی نیشن