پاکستان، سربیا کے مابین دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کیا جائے: صدر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور سربیا کے مابین دو طرفہ تجارتی حجم میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان صنعت و تجارت، قابل تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے کثیر مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سربیا میں پاکستان کے نامزد سفیر علی حیدر الطاف سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے ان سے یہاں ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سربیا کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعاون کے امکانات سے مکمل طور پر فائدہ حاصل کیا جانا چاہئے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے توقع ظاہر کی کہ نامزد سفیر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے پاکستانی مشن کی کوششوں کو مزید تیز کریں گے۔
صدر