• news

الیکشن کمشن 22 نومبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سنائیگا


اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمیشن 22 نومبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سنائیگا۔ تفصیلا ت کے مطا بق الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 15 نومبر کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ بلدیاتی انتخابات 120 دن کے اندر ہونے چاہئیں، صوبائی حکومتیں چاہتی نہیں کہ بلدیاتی انتخابات ہوں، پہلے بھی صوبوں میں بہت مشکل سے بلدیاتی انتخابات کرائے، پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کرانے میں بہت مشکل آرہی ہے لیکن ہم کرالیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن