• news

ہائیکورٹ نے سنیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف  کے تقرر کیلئے درخواست مسترد کر دی 


لاہور (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ نے سنیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کے تقرر کیلئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا ہے۔ جسٹس فیصل زمان خان نے مقامی خاتون وکیل کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر اعتراض لگایا تھا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔ درخواست اعتراض کے ساتھ  سماعت کیلئے پیش کی۔ عدالت نے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھا اور باور کرایا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن