• news

عمران نے تحفے میں ملی گھڑی نہیں ملک کی عزت کا سودا کیا: حمزہ شہباز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب سے ملنے والی ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی گھڑی عمران نیازی نے اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کے ذریعے بیچی۔ نایاب اور قیمتی گھڑی کے عوض محض دو کروڑ سرکاری خزانے میں جمع کروائے گئے۔ اس بہتی گنگا میں عمران نیازی، فرح گوگی اور شہزاد اکبر نے ہاتھ دھوئے ہیں۔ عمران نیازی کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کے اینٹی کرپشن پنجاب کے کیسز بھی ختم کروا دیئے گئے۔ توشہ خانہ سے چوری وزیراعظم کے عہدے پر مسلط ہو کر ایسی رکیک حرکتیں عمران نیازی ہی کر سکتا تھا۔ حمزہ شہباز شریف نے استفسار کیا کہ دبئی میں فروخت ہونے والی گھڑی کی بقایا رقم کیا ہنڈی اور منی لانڈرنگ کر کے پاکستان لائی گئی؟۔ عمران خان ان سوالوں اور اپنے کرتوت سامنے آنے کے ڈر سے سڑکوں پر آن لائن جلسیوں کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ عمران نیازی نے تحفے میں ملی گھڑی نہیں پاکستان کی عزت اور وقار کا سودا کیا ہے۔  امریکی سازش بیانیے کے یو ٹرن سے بھی عمران نیازی کی دروغ گوئی واضح ہو چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن