• news

سٹاک مارکیٹ میں خطرات سے بچنے کیلئے طویل مدتی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کی ضرورت ہے،طارق محمود


اسلام آباد(آئی این پی ) سٹاک مارکیٹ میں خطرات اور اتار چڑھا ؤسے بچنے کیلئے طویل مدتی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ منیر خانانی سیکیورٹیز کے منیجر طارق محمود نے کہا ہے کہ ایک موثر سرمایہ کار وہ ہوتا ہے جو کم سے کم اتار چڑھا واور طویل مدتی منافع کے لیے کم از کم پانچ سال تک سرمایہ کاری رکھتا ہے کیونکہ سٹاک کے کاروبار میں، ’’جلد امیر بننے‘‘کی کوئی سکیم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ ایک پرخطر کاروبار ہے جب بھی شرح مبادلہ منفی طور پر تبدیل ہوتا ہے نقصان کا ہمیشہ امکان رہتا ہے۔ معلومات، خبریں اور افواہوں کا بازار پر اثر پڑتا ہے۔ اگر آپ مارکیٹ کے نقصانات کو روکنا چاہتے ہیں تو آپ کو طویل مدتی حکمت عملی کیساتھ آنے کی ضرورت ہے۔ سٹاک پر طویل مدتی منافع زیادہ فائدہ مند ہے۔ طویل مدتی سرمایہ کاری پر واپسی مختصر مدت کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن