پنجاب حکومت گنے کی سپورٹ پرائس کا فوری اعلان کرے: رانا فاروق سعید
لاہور(نامہ نگار)قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گنے کی سپورٹ پرائس کا فوری اعلان کرے۔گنے کی سپورٹ پرائس 500روپے فی من مقرر کی جائے۔اپنے ایک بیان میں رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ گنے کا کاشتکار شوگر ملز اور کھیتوں کے درمیان فٹ بال بن چکا ہے۔کین کمشنرز شوگر ملز کی طرف سے کاشتکاروں کے واجبات کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کے حق کی آواز بلند کی ہے۔حکومت گنے،گندم اور دیگر فصلوں کی مہنگائی کی بنیاد پر سپورٹ پرائس مقرر کرے۔