• news

عمران حقےقی آزادی‘ جہادکا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہےں:اختر اقبال ڈار


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی حکومت جانے کے بارے میں 100 جھوٹ بول رہا ہے مگر عمران خان حکومت میں لائے جانے بارے ایک بھی سچ بولنے کو تیار نہےں ہے عمران حقیقی آزاد ی‘ جہاد کا نعرہ لگاکر گمراہ کن موومنٹ چلا رہے ہیں جبکہ یہ واضح حقیقت ہے کہ عمران کبھی بھی اپنی بات پر کھڑے نہیں ہوئے مگر اب آرمی چیف کی تقرری پر ہی فوکس کئے بیٹھے ہےں اختر ڈار نے کہا کہ سیاست میں سٹیبلشمنٹ کے کردار کے تعین میں سب ہی ملوث ہےں نواز ،زرداری ،عمران اپنے مفادات کے پیش نظر چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی اور ایکسٹینشن میں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جس دن سیاستدان اپنے ڈومین میں صحیح پرفارم کرےں گے اسی دن سٹیبلشمنٹ اپنی ڈومین میں واپس چلی جائے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن