برداشت ،روادری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے: عاصم مخدوم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) دنیا بھر میں برداشت اور روادری کا عالمی دن کے موقع پر چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے تمام مذاہب کے رہنماوں کے ہمراہ گردوارہ ڈیرہ صاحب کا دورہ کیا۔مولانا محمد عاصم مخدوم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ برداشت اور روادری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
روادری کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔تمام آسمانی مذاہب برداشت اور روادری کا درس دیتے ہیں۔ہمیں مذہبی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا۔