• news

سرچ ‘کومبنگ آپریشنز‘ داخلی ‘خارجی پوسٹوںپر چیکنگ بڑھا دی گئی 


لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنزکے علاوہ جنرل ہولڈ اپ کیا۔ شہر کے تمام داخلی و خارجی پولیس چیک پوسٹوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی تھی۔حساس مقامات پر جنرل ہولڈ اپ کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی گئی۔پولیس سمیت قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے افسران اور جوان سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں شامل تھے۔مساجد، عبادت گاہوں، مزارات اور غیر ملکی قونصلیٹس کے گرد و نواح میں بھی سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے گئے۔چونگی امر سدھو، رستم پارک گلشن راوی،باو¿والا گاو¿ں ڈیفنس سی، مانگا منڈی، سندر کے علاقوں میں سرچ آپریشن،کاہنہ، کینٹ،بیدیاں، گرومانگٹ، بھیکھے وال پنڈ،شیلر چوک،داتا دربار، بھاٹی،دہلی دروازہ،موچی گیٹ، نیازی اڈہ، سبزی منڈی سمیت بس ٹرمینلز، گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں،ریلوے سٹیشن،تعلیمی اداروں کے گردو نواح کی آبادیوں میں بھی سرچ آپریشنز کئے گئے۔۔سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کا تحفظ،سکیورٹی صورتحال یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔ سرچ آپریشنز کا مقصدشر پسند عناصر، اشتہاریوں، آرگنائزڈ کریمینلز کی سرکوبی ہے۔ مشکوک افراد کی مکمل تصدیق کریں ۔


جبکہ عدم تصدیق پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور دورانِ سرچ آپریشنز چیکنگ افسران اور اہلکار مکمل طور پر الرٹ رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن