• news

توشہ خانہ میں بے ضابطگیاں  افسوسناک ہیں: جاوید قصوری 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)ٰامیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ میں ہو نے و الی اربوں روپے کی بے ضابطگیاں قابل مذمت اور افسوسناک ہیں۔ اربوں روپے کے تحائف کو معمولی قیمت ادا کرکے خریدا اور بیچا گیا اور اس کرپشن میں تمام سیاسی پارٹیوں کے لوگ برابر کے شریک ہیں۔ تیس برسوں کا ریکارڈ منظر عام پر لایا جانا چاہیے تاکہ قوم کو بھی معلوم ہوسکے کہ اس بہتی گنگا میں کس کس نے ہاتھ دھوے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن