وزیر جنگلات کی زیر صدارت فش فارمرز کیلئے آگاہی تقریب
لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر جنگلات و ماہی پروری عباس علی شاہ کی زیر صدارت فش فارمرز کیلئے آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاءکو فش کیجز کے کاروبار حوالے سے آگاہی دی گئی اور مختلف تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔فش فارمرز میں کیجز تقسیم کرنے کیلئے قرعہ اندازی بھی کی گئی۔
وزیر جنگلات و ماہی پروری عباس علی شاہ نے قرعہ اندازی کے ذریعے فش کیجز حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عباس علی شاہ نے کہا کہ فش کیجز سبسڈی کی بنیاد پر 80:20 کی ریشو سے فش فارمرز یا نجی کمپنیوں کو دئیے ہیں