• news

وفاقی حکومت کانیشنل سپورٹس پالیسی کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) وفاقی حکومت نے نیشنل سپورٹس پالیسی کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہاہے کہ سپورٹس پالیسی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائیگی، فیفا میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے 15ملین ڈالرز پھنسے ہوے ہیں۔ پی ایس بی کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اہم فیصلے کئے ہیں ، سپورٹس فیڈریشنز کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ کیاہے ، سپورٹس فیڈریشنز کے انتخابات کیلئے ایک ماہ میں الیکشن کمیشن قائم کر دینگے ۔ آصف زمان کو نا اہلی پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے عہدے سے ہٹایا ، سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کیخلاف شکایات کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کروائینگے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کا معاملہ فیفا اور اے ایف سی کے سامنے رکھاہے، ایشین فٹبال کنفڈریشن کے صدر سے ملاقات سود مند رہی ، چاہتا ہو ںپاکستان فٹبال فیڈریشن کے فوری الیکشن ہو جائے کیونکہ فیفا میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے 15ملین ڈالرز پھنسے ہوے ہیں اور جب تک پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن نہیں ہو جاتے یہ فنڈز جاری نہیں ہونگے۔ یہ فنڈز پاکستان میں فٹبال کھیل کی پرموشن میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ایشین فٹبال کنفڈریشن کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں بہتر پرفارم کیا ، ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ بہتر کھیلا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کبھی اچھا کھیلتی ہے کبھی نہیں۔ نیشنل سپورٹس پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیکر اسے منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن