ڈچ شائقین کا فٹبال ورلڈ کپ کا بائیکاٹ ٹھیک ‘میچ ٹی وی پر دیکھیں گے : کوچ وین گال
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) نیدر لینڈز فٹ بال ٹیم کے کوچ وین گال نے کہاہے کہ ڈچ فینز فٹبال ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر رہے ہیں ۔ انسانی حقوق کی بنیاد پر ان کا اقدام ٹھیک ہے ‘اگر ہماری ٹیم میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی تو وہ ضرور میچ ٹی وی دیکھیں گے ۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ قطر کو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی نہیں ملنی چاہئے تھی کیونکہ یہ بہت چھوٹا ملک ہے ۔ تین ہزار کے قریب ڈچ فینز جو قطر کا سفر کریں گے وہ ٹیم کیلئے بہت اہم ہونگے ۔