پنجاب: اعلیٰ بیورو کریسی‘ پولیس میں تقرر و تبادلے
لاہور (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے، سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سالحہ سعید کو ایس ایم سی کورس کے لیے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم، ڈی جی ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب کوثر خان کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ عمران قریشی کو تبدیل کر کے جنرل مینجر ایڈمن پنجاب ٹورزم ڈیپارٹمنٹ، تقرری کے منتظر عامر کریم خان کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کمیونیکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ چیف سٹریٹیجی افسر کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر اقبال کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم۔ ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ عمر عباس میلہ کو تبدیل کر کے چیف سٹریٹیجی افیسر انسٹرکشن ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال کامران خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر ایڈمن پی ڈی ایم اے امتیاز احمد کھچی کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال، سپیشل سیکرٹری (ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس) سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر لاہور میوزیم، ڈائریکٹر جنرل چائیلڈ پروٹیکشن بیورو واجد علی شاہ کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری (ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس) سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عابد حسین کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم۔ ڈائریکٹر ایڈمن ای پی اے کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم۔ ڈائریکٹر ایڈمن مشتاق احمد کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) شیخوپورہ محمد سرمد تیمور کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کا حکم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) رضوان نذیر کو تبدیل کر کے یڈیشنک ڈپٹی کمشنر ریوینیو شیخوپورہ، ڈپٹی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب محمد قیصر نعیم اعظم کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملتان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد فاروق کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ساؤتھ پنجاب، شہری سیکرٹری سائیڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حق نواز کو تبدیل کر کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، تقرری کے منتظر علی بہادر قاضی کو چیف اکانومسٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ دوسری طرف قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کنور شاہ رخ نے 24 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکات جاری کئے ہیں۔ ناصر سیال کو ڈی پی او لیہ، ڈی پی او لیہ شازیہ سرور کو سینٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے، نوید ارشاد کو ڈی پی او شیخوپورہ، ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کو سینٹرل پولیس آفس، ہما نصیب کو چیف ٹریفک آفیسر ملتان، جلیل عمران خان کو ایس پی پی ایچ پی ملتان، ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال شاہدہ نورین کو سینٹرل پولیس آفس، شمس الحق کو ایڈیشل ایس پی سی آئی اے لاہور، ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم کمبوہ کو ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد، اصغر ملک کو ایس پی انویسٹی گیشن جھنگ، غلام مصطفی کو ایڈیشنل ایس پی اقبال ٹاؤن فیصل آباد، آصف صدیق کو چیف ٹریفک پولیس آفیسر فیصل آباد، چیف ٹریفک پولیس آفیسر فیصل آباد محمد اکمل کو سینٹرل پولیس آفس، زنیرہ اظفر کو ایس پی انٹرنل اکائونٹیبلٹی راولپنڈی، ظفر اقبال کو ایس ڈی پی او تاندلیانوالہ، ڈی ایس پی احسان اللہ، ناصر غوری، ندیم صدیق کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد، سیف اللہ کو ڈی ایس پی نشاط آباد فیصل آباد، عبدالجبار کو ایس ڈی پی او ڈسکہ، سہیل اقبال کو ڈی ایس پی فارن سکیورٹی سیل، عبدالحمید کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون گوجرانوالہ، اظہر جواد کو ایس ڈی پی او فیصل آباد جبکہ عاطف معراج کو ایس ڈی پی او باغبانپورہ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
تقرر و تبادلے