انٹی کرپشن پنجاب نے راناثنا کو 22 نومبر کو دوبارہ طلب کر لیا
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے وزیر داخلہ راناثنااللہ کو دوبارہ طلب کر لیا انہیں 22 نومبر کو نجی ہائوسنگ سوسائٹی کی تفتیش میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے وزارت داخلہ نے دوبارہ طلبی کے نوٹس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔