• news

باب دوستی چوتھے روز بھی بند، شناختی کارڈ نہ ہونے پر 2 ہزار پاکستانی پھنس گئے 


چمن (انٹرنیشنل ڈیسک) چمن میں باب دوستی پرافغان حدود سے فائرنگ کے واقعے کے بعد سے پاک افغان بارڈر باب دوستی چوتھے روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند رہی۔ افغانستان میں پھنسے 9 ہزار 500پاکستانی گزشتہ روز وطن واپس آگئے جبکہ سرحد پار 2 ہزار سے زائد پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، جن کے پاس شناختی کارڈ موجود نہیں۔ ٹرانسپورٹ یونین کے مطابق افغانستان میں 3 ہزار سے زائد لوڈ اور خالی ٹرک وکنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جس کے باعث خوراک، سبزی اور میوہ جات خراب ہو رہے ہیں اور کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک افغان حکام کی جانب سے باب دوستی واقعہ میں ملوث ملزم حوالے نہیں کیا جاتا، بارڈر بند رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن