ایرانی صوبے خوزستان میں فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاںبحق
تہران (نیٹ نیوز) ایران کے صوبے خوزستان میں فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاںبحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دہشت گرد حملہ عراق کی سرحد سے ملحقہ جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر ایذہ کے بازار میں ہوا جہاں 2 موٹرسائیکل سواروں نے بازار میں لوگوں پر فائرنگ کی۔