فیصل آباد: مالک مکان کی نشہ آور چیز کھلاکر کرایہ دار خاتون سے زیادتی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اوباش مالک مکان نے کرایہ دار خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر بے آبرو کر دیا۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ غوث نگر میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر محنت کش یامین نے پولیس کو بتایا کہ میری بیوی گھر میں اکیلی تھی۔ مکان مالک اللہ دتہ ندیم سکنہ شالیمار پارک میری عدم موجودگی میں گھر آیا اور میری بیوی کو دھوکے سے نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کر دیا۔ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ حالت غیر ہونے پر فرار ہو گیا۔ متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔