قصور: زبردستی نکاح کے بعد بھاگ جانے والی لڑکی کو مبینہ خاوند نے قتل کر دیا
قصور (نمائندہ نوائے وقت) نواحی علاقے گلانوالہ میں ملزم نے لڑکی کو زبردستی نکاح کے دو ماہ بعد بھاگنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ گلانوالہ کے رہائشی اقبال نے کہا کہ گزشتہ رات میری بہن بچوں کے ساتھ ٹی وی دیکھ رہی تھی کہ ملزم بندیال عرف شان آیا اور میری ہمشیرہ پر فائر کیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ملزم میری بہن کو بارہ سال قبل اغواء کر کے لے گیا تھا اور اس سے زبردستی نکاح کر لیا۔ دو ماہ بعد ہی وہ واپس ہمارے پاس آ گئی تھی۔