ڈالر 1.25، سونا 1850 روپے مہنگا سٹاک مارکیٹ میں تیزی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا انٹربینک ریٹ 50پیسے کے اضافے سے 222.41روپے کی سطح پر بند ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 1.25روپے کے اضافے سے 229 روپے پر بند ہوا۔ ادھر صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1850 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 58 ہزار 850 روپے ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1586 روپے اضافے سے ایک لاکھ 36 ہزار 188 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 1782 ڈالر فی اونس ہے۔ دوسری طرف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے سے 42983 پر بند ہوا۔ بازار میں 18 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ کاروبار کی مالیت 6 ارب 66 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے بڑھ کر 6868 ارب روپے ہے۔