ولی عہد کا دورہ‘ سعودی عرب سے ممکنہ معاہدوں کے مسودے حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران ممکنہ معاہدوں کے مسودوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ان پر وزارت خزانہ، وزارت سرمایہ کاری، وزارت پٹرولیم کام کر رہی ہیں، ان میں بلوچستان مین آئل ریفائنری کا قیام، تیل کی سہولت کی حد میں اضافہ اور دوسرے مختلف منصوبوں میں سعودی سرمایہ کاری شامل ہے۔