• news

عالمی اجتماع: ریلوے کو صرف رائیونڈ سٹیشن سے 2 کروڑ روپے آمدن 


رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت) رائے ونڈ عالمی اجتماع کے دوران ریلوئے کو 2کروڑ روپے آمدن، صرف رائے ونڈ جنکشن ریلوے سٹیشن پر شرکاء اجتماع نے 19992360روپے کے ٹکٹ خریدے، عالمی اجتماع کے 10 دنوں کے دوران ریلوے حکام نے شرکاء اجتماع سے دو کروڑ روپے آمدن حاصل کی۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم صرف رائے ونڈ ریلوئے سٹیشن بکنگ آفس میں اکھٹی ہوئی جبکہ کراچی،لاہور،پشاور، راولپنڈی سمیت دیگر اسٹیشن پر بکنگ آفس اور آن لائن خریدی گئی ٹکٹ کی رقوم الگ سے ہیں۔ کراچی سے آنیوالی 4سپیشل ٹرینوں کی مد میں ریلوے نے کروڑوں روپے کمائے، رائے ونڈ بکنگ آفس میں 04نومبر کو 1269310 روپے، 05نومبر کو1530200روپے، 06نومبر کو3176620روپے، 07نومبر کو 1622800روپے، 08نومبر کو 752130روپے09نومبر کو 914900روپے، 10نومبر کو1289900روپے، 11نومبر کو 2753500روپے، 12نومبر کو 2718880روپے، 13نومبر کو 5198560روپے کے ٹکٹ خریدے گئے۔ ذرائع کے مطابق اگر تمام ٹرینوں کی بحالی ممکن ہو تی تو یہ ہدف چار گنا زیادہ ہو سکتا تھا،واضح رہے کہ رائے ونڈ جنکشن ریلوے سٹیشن محکمہ ریلوئے کیلئے سونے کی چڑیا کا درجہ رکھتا ہے لیکن اس ریلوئے اسٹیشن کیساتھ محکمہ ریلوئے نارواسلوک اختیار کئے ہوئے ہے۔ رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پر ناکافی سہولیات کی وجہ سے غیر ملکی مہمانوں سمیت دوردراز سے آنیوالے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن