• news

اسلام امن کی بات کرتا، آگے بڑھنے کیلئے ڈائیلاگ ضروری: عبدالخبیر آزاد


لاہور+ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+نامہ نگار) مولانا سید محمد عبدالخبیر آزادکی لمبت پیلس لندن میں آرچ پشپ آف کنٹبری جسٹن پورٹل ویلبی سے علماءکے وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی، جس میں امام قاسم رشید، مولانا خالد حسین، شعیب یوسف، پروفیسر محمد علی اور دیگر موجود تھے۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے بیان میں کہا کہ ہماری ملاقات بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ہوئی جس میں دنیا کے امن اور مذہبی ہم آہنگی و رواداری کو بڑھانے کے سلسلے میں باہمی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا آزاد نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کی بات کرتا ہے اور دیگر مذاہب عالم بھی ایک دوسرے کو ملانے اور محبت کی بات کرتے ہیں،آج یقینا ہمیں ڈائیلاگ اور ٹیبل ٹاک کے ذریعے آگے بڑھنا ہو گا اور انسانیت کا احترام،اخوت اور بھائی چارے کی فضاءکو قائم کرنا ہوگا،اس موقع پر مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے پاکستان کا عظیم بیانیہ پیغام پاکستان بھی آرچ بشپ آف کنٹبری جسٹن پورٹل ویلبی کو پیش کیا،آرچ بشپ آف کنٹبریجسٹن پورٹل ویلبی نے مولانا سید محمدعبدالخبیر آزاد کو لمبت پیلس میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ آپ کی جو انٹرفیتھ ہارمنی کے حوالے سے دنیا میں خدمات ہیں ان کو ہم سہراتے ہیں آج جو دنیا میں ظلم ہو رہا ہے۔ بند ہونا اور جنگ کے بجائے ڈائیلاگ کے راستے کو اپنانا چاہیئے میں جو میں نے پاکستان کا دورہ کیا۔ مجھے بہت محبت ملی۔
عبدالخبیر آزاد

ای پیپر-دی نیشن