• news

روس نے 100 میزائل یوکرائن میں داغ دیئے‘ توانائی‘ انفراسٹرکچر تباہ


ماسکو‘ کیف (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) یوکرائن کی فضائیہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ روس نے یوکرائن پر تقریباً 100 میزائل داغے جس سے کئی علاقوں میں توانائی کے کئی اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ روس اور یوکرائن کے قریبی ملک پولینڈ کے ایک سرحدی علاقے میں نامعلوم مقام سے میزائل گرنے پر  عالمی سطح پر بھی کھلبلی مچ گئی۔ 70 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولینڈ نے حملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی سرزمین پر گرنے والا میزائل روسی ساختہ ہے۔ برطانوی وزیراعظم شی سنک اور جرمن چانسلر سمیت کئی عالمی رہنمائوں نے جی 20- اجلاس کے دوران پولینڈ پر حملے کا ذمہ دار روس کو ٹھہراتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے۔ دوسری جانب روس نے حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولینڈ پر حملہ روس کو نیٹو سے لڑوانے کی سازش ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یہ تقریباً  ناممکن لگتا ہے کہ میزائل حملہ روس نے کیا ہو۔

ای پیپر-دی نیشن