• news

پولٹری ایسوسی ایشن کا 1لاکھ 30ہزار ٹن سویا بین سیڈ فوری ریلیز کرنے کا مطالبہ 


لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے حکومت سے پورٹ پرایک لاکھ تیس ہزار ٹن سویابین سیڈفوری طور پر ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے ترجمان  نے کہا ہے کہ اس وقت پورٹ پرایک لاکھ تیس ہزار ٹن سویابین سیڈ کھلے آسمان تلے پڑی ہوئی ہے جس کی مالیت بائیس ارب روپے بنتی ہے جس کو فوری ریلیز نہ کیا گیا تو اگلے دو ہفتوں میں ملک میں نہ صرف مرغی،انڈے دستیاب نہیں ہوں گے۔

، بلکہ پورے ملک میں دودھ، اور گوشت کی قلت بھی پیدا ہو جائے گی۔سویابین میل کسی بھی فیڈ کا اہم جزو ہے جس کے بغیر فیڈ کی تیاری ممکن نہیں جس کی وجہ سے تمام فیڈ انڈسٹری بند ہو جائے گی، اور فیڈ نہ ملنے کی وجہ سے ملک میں پولٹری فارمر، فش فارمر  اور ڈیری فارمر تباہ ہو کر رہ جائیں گے۔تیس ہزار پولٹری فارم بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ تین سو سے زائد فیڈ ملز براہ راست متاثر ہوں گی اور اس سیکٹر میں تقریبا بارہ سو ارب کی سرمایاکار ی بند ہو جائے گی جس میں ایک بڑا حصہ غیر ملکی انوسٹرز کا بھی ہے تقریبا 15لاکھ سے زائد افراد کا روزگار ان انڈسٹریز سے وابستہ ہے، پولٹری انڈسٹری ملک میں گوشت کی ڈیمانڈ میں پچاس فیصد شیئر رکھتی ہے، اور پندہ لاکھ سے زائد افراد کا روزگار پولٹری انڈسٹری سے وابستہ ہے۔ملک بھر میں سویابین میل کی عدم دستیابی کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، مرغی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، اور عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو رہی ہیاسے ایس او ایس کال سمجھا جائیارباب اختیار معاملے کی سنگینی کا احساس کریں اور فوری طور پرپورٹ پر موجود سویابین سیڈ ریلیزکی جائے تاکہ ملک میں فوڈ سکیورٹی کا مسلہ پیدا نہ ہو اور مرغی کے گوشت کی قلت پیدا نہ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن