• news

محاصرے تلاشی کارروائیان جاری تاجروں کے دفتروں گھروں پرچھاپے 


 سرینگر (کے پی آئی) بھارت کے غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں محاصرے‘ تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے محکمہ انکم ٹیکس کے انویسٹی گیشن ونگ نے سرینگر میں ایک ممتاز کشمیری تاجرخاندان کے کاروباری مراکز پر چھاپے مارے ہیں۔محکمہ کی متعدد ٹیموں نے پیراملٹری فورسز کے ہمراہ سرینگرسے تعلق رکھنے والے خاندان کے پندرہ سے زائد کاروباری مراکز اور رہائشی عمارتوں پر چھاپے مارے ہیں۔مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماءاور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی نے کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں نظر بند کشمیری قیدیوں خاص کر حریت رہنماوں کی حالت زار پر اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری قیدیوں کی زندگیاں بچانے کے لئے ان کی جلد رہائی میں اپنا کردار ادا کرے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت فوجی طاقت‘ متعصب عدلیہ اور فرقہ پرست میڈیا کے ذریعے جموں و کشمیر پر اپنا غیرقانونی قبضہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ حریت ترجمان نے کہا کہ بھارت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جاری تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔
کشمیر

ای پیپر-دی نیشن