دہشتگردی کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنا ہونگے: وفاق المدارش الشیعہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی قیادت نے لکی مروت اور باجوڑ میں ہونے والے دہشت گردی کے دو الگ الگ واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا ء کی مغفرت کی دعا کی ۔صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ،سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سیدمرید حسین نقوی نے تعزیتی بیان میں کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا پھر سے سامنے ہے۔ دہشت گردی کے واقعات میں فوج، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ عوام نے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں۔ملک و قوم کی حفاظت کے لئے متعین سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ قابل مذمت ہے۔