مولانا عبدالرؤف مکی پاکستان کادس روزہ دورہ مکمل کرکے مکہ مکرمہ واپس پہنچ گئے
لاہور( خصوصی نامہ نگار)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالرؤف مکی پاکستان کا دس روزہ جماعتی و اصلاحی دورہ مکمل کرنے کے بعد مکہ مکرمہ واپس پہنچ گئے ۔مولانا عبدالرؤف مکی نے دورہ کے دوران عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ میں شرکت کی۔ مرکزی معاون خصوصی مولانا قاری محمد بن سعید اورمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد رفیق وجھوی کے ہمراہ قصور، فیصل آباد،سرگودھا، چنیوٹ ، جھنگ ،ظفروال سیالکوٹ میں ختم نبوت کانفرنسوں سے خطاب، جامعہ عثمانیہ چناب نگر اور مرکزی دفتر انوار ختم نبوت ٹرسٹ لاہور میں نو مسلمین میں امدادی سامان اور تحائف تقسیم کئے۔ جامعہ اشرفیہ لاہورمیں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی مدظلہ سے ملاقات کی اور بادشاہی مسجد لاہورمیں بھی اجتماع سے بھی خطاب کیا۔