• news

فوک گلوکار سجاد شاہ کی میوزک  ویڈیو ’’محبت بچپن دی‘‘ریلیز


لاہور (کلچرل رپورٹر) فوک گلوکار سجاد شاہ نارووالی کا نیا میوزک ویڈیو ’’محبت بچپن دی‘‘ریلیز کر دیا گیا۔ ویڈیو کو تھر پروڈکشن نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر ریلیز کیا ہے۔ اس گانے کی شاعری ان کی اپنی ہے، کمپوزیشن علی عطرے کی ہے جبکہ اس کا میوزک سہیل عباس نے ترتیب دیا ہے۔ ایک ملاقات کے دوران سجاد شاہ نے بتایا کہ ان کا یہ نیا گیت نوجوان نسل میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر رہا ہے جس کا ثبوت ویڈیو پر کئے جانے والے پسندیدگی کے کمنٹس ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن