• news

شالامار میڈیکل کالج سے شالامار ہسپتال تک ذیابیطیس سے آگاہی واک 


لاہور ( نیوزرپورٹر) شالامار ہسپتال میں شوگر سے آگاہی کا ہفتہ منایا جا رہا ہے ،اس سلسلے میں میڈیکل کیمپس اور سیمینارز کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے شالامار میڈیکل کالج سے شالامار ہسپتال تک ذیابیطیس سے آگاہی کیلئے واک کی گئی جس میں  شالامار ہسپتال کے ڈاکٹرز ،میڈیکل کالج ،نرسنگ کالج کے اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شوگر کے مرض سے آگاہی کے حوالے سے تحریریں درج تھیں۔چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عائشہ نعمان،شعبہ شوگر سائیڈر کی انچارج ڈاکٹر حفیظہ ناز نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حفیظہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر شوگر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی بڑی وجہ ہمارا طرز زندگی اور ورزش کا نہ کرنا ہے ،یہ ہفتہ منانے کا مقصد لوگوں کو اس مرض سے بچائو کیلئے آگاہی دینا ہے۔تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن