عمران خان کی دیانتداری پر انگلی اٹھانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا: سعدیہ سہیل
لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور اس کا سازشی اور فسادی ٹولہ توشہ خانہ کے حوالے سے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرکے قوم کو گمراہ نہیں کر سکتا۔عمران خان کی دیانت داری پر انگلی اٹھانے والے نالائق اور ناسمجھ امپورٹڈ حکومت کے حواریوں کو شرمندگی اور ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔گھڑی کا تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس اور ڈکلیئر شدہ ہے عمران خان کی ایمانداری کی پوری قوم گواہی دے گی امپورٹڈ حکومت اور ان کے منصوبہ سازوں کو ہر محاذپر منہ کی کھانی پڑیگی۔