قطر میں شدیدگرمی !ویلز ٹیم کا پریکٹس سیشن ری شیڈول
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویلز کو قطر میں شدید گرمی سے نمٹنے کیلئے اپنے ورلڈ کپ کے تربیتی سیشنز کو دوبارہ شیڈول کرنا پڑگیا۔رابرٹ پیج کے سکواڈ کو مقامی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے ٹریننگ کرنی تھی کیونکہ وہ پیر کو امریکہ کے خلاف اپنے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کی تیاری کر رہے تھے۔لیکن درجہ حرارت 30سنٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کی وجہ سے شیڈول تبدیل کیاگیا اور سکواڈ نے سہ پہر چار بجے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔سکواڈ نے امید ظاہر کی کہ موسم قدرے ٹھنڈا ہو جائے گا۔ویلز کے فارورڈ کھلاڑی مارک ہیرس نے کہا کہ صبح تقریباً 11 بجے سیر کے لیے نکلے تھے اور موسم بہت گرم تھا۔ہمیں ہوٹل میں گھومتے پھرتے پسینہ آ رہا تھا۔