• news

ایف بی آر کے گریڈ ایک سے21تک دوہری شہریت کے افسروں کے نام طلب


اسلام آباد (عترت جعفری) ایف بی آر نے ہیڈ کواٹرز اور تمام فیلڈ فارمیشنز میں کام کرنے والے گریڈ ایک سے گریڈ 21 تک  کے دوہری شہریت رکھنے والے افسروں کے نام طلب کر لئے، یہ نام پی اے سی میں پیش کئے جائیں گے، ایف بی آر کی طرف سے تام چیف کلیکٹرز، ڈی جیز اور دوسرے  دفاتر کے سربراہوں کو لکھے جانے خط میں کہا گیا ہے۔ آئندہ پیر سے قبل تمام دوہری شہریت رکھنے والے افسروں اور ماتحت سٹاف کے نام ہیڈ کواٹرز کو بھیجے جائیں، مراسلہ میں کہا گیا جو شعبہ نام نہیں ارسال کرے گا، اس بارے میں سمجھا جائے گا کہ وہاں دوہری شہریت والا کوئی فرد نہیں اور یہی معلومات پی اے سی کو ارسال کر دی جائیں گی۔ 
نام طلب

ای پیپر-دی نیشن