بانی تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم رضوی کا دوسرا عرس کل شروع ہو گا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بانی و قائد تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے دوسرے عرس کی تین روزہ تقریبات کل 19 نومبر بروز ہفتہ جامع مسجد رحمۃ للعالمین ملتان روڈ میں شروع ہونگی۔ امیر تحریک لبیک پاکستان حفاظ سعد حسین رضوی تیسرے روز خطاب کرینگے، عرس کی تقریب بیرون ملک سے بھی علمائے اکرام، مشائخ، سجادہ نشین، مذہبی سکالرز اور کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔ پہلے دن چادر پوشی اور قرآن خوانی کی جائے گی۔ دوسری نشست بعد از نماز عشاء محفل نعت و قرآت کا اہتمام کیا جائے گا۔ عرس کے دوسرے روز تنظیمی ذمہ داران خطاب کرینگے جبکہ دوسری نشست میں علماء و مشائخ، مذہبی سکالر و دیگر خطابات کرینگے۔ بروز پیر حافد سعد حسین رضوی خصوصی خطاب کرینگے اور ملک و قوم شہدائے ختم نبوت و پاکستان ملکی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود کی دعا کی جائے گی۔
خادم رضوی