• news

ڈالر مزید 50 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مندا



کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی روپے کی مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ انٹر بنک تبادلہ میں ڈالر 26 پیسے اضافے سے 222 روپے 67 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بہاؤ 50 پیسے اضافے کے ساتھ 229 روپے 50 پیسے ہو گیا۔ ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندا رہا۔ 100 انڈیکس 164 کم ہوکر 42819 پر بند ہوا ہے۔ بازار میں 18 کروڑ شیئرز کے سودے 6 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہوکر 6836 ارب روپے ہے ۔
ڈالر

ای پیپر-دی نیشن