• news

توشہ خانہ الزام نہیں‘ ثابت شدہ  معاملہ ہے: سینیٹر شیری رحمن



اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چور ڈاکو کی سیاست کرنے والے توشہ خانہ کے متعلق چلنے والی خبروں پر بھڑک اٹھے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں، اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا اگرچوری نہیں کی تو خبروں پر کیوں اعتراض ہے۔ توشہ خانہ الزام نہیں یہ ایک ثابت شدہ معاملہ ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ آپ اسی کیس میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل ہوئے ہیں، آپ کو الیکشن کمشن نے کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہونے پر سزا دی ہے۔ آپ کا ہر بیانیہ ہر نعرہ منافقت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

شیری رحمن

ای پیپر-دی نیشن