جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورس کی جنرل ندیم رضا سے ملاقات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورس نے جوائنٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ جنرل روزدانی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تعاون، سکیورٹی، انسداد دہشت گردی، علاقائی صورتحال ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ندیم رضا