20ایڈٖیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی ترقی
لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 20ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو ترقی دے کر انہیں بطور سیشن جج صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امجد علی شا ہ کو ترقی دے کر انہیں فیروزوالہ، نوید اقبال کو لیاقت پور، علی رضا کواحمد پور ایسٹ، یونس عزیز کوبوریوالہ، عبد الستار کو ڈیرہ غازی خان، شہباز احمد کوگوجرانوالہ، عبد الرفیق کو جام پور، اشفاق احمد رانا کو بہاولپور، محمد کاشف کو لاہور، رائے نوازمارتھ کو فیروزوالہ، اعظم رانا کو احمد پور ایسٹ، ارشد انجم کو لاہور، آصف رانا کو وزیر آباد، محمد علی کو نارووال، ندیم طاہر سید کو ننکانہ، ملک اعجاز آصف کو دیپالپور، ارشد جاوید کو فیروزوالہ، آصف بشیر کو شکر گڑھ، نعیم شیخ کو شیخوپورہ اور ذوالفقار علی کو دیپالپور تعینات کیا گیا ہے۔
جج / ترقی