پٹرول کا 22 اور ہائی سپیڈ ڈیزل کا 19دن کا سٹاک موجود: اوگرا
اسلام آباد (نامہ نگار) اوگرا ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرول کا 22 دن اور ہائی سپیڈ ڈیزل کا 19دن کا سٹاک موجود ہے جو کہ مہینے کے باقی دنوں کے درآمدات اور مقامی ریفائنری پروڈکشن کے علاوہ ہے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ او سی اے سی کی جانب سے لکھے گئے خط جو پٹرولیم انڈسٹری کے سپلائی کے انتظام اور تیل کی فراہمی کے مسائل کے حوالے سے تھا، کے جواب میں یہ بتانا ضروری ہے کہ درآمدات کی منصوبہ بندی پروڈکٹ ریویو میٹنگ میں کی جاتی ہے جو کہ ایک ماہ قبل منعقد کی جاتی ہے تاکہ پٹرولیم انڈسٹری کو سپلائی کے انتظام اور ذرائع کے لیے کافی وقت مل سکے۔ موجودہ صورتحال کے مطابق ملک میں پیٹرول کا 22 دن اور ہائی سپیڈ ڈیزل کا 19دن کا سٹاک موجود ہے جو کہ مہینے کے باقی دنوں کے درآمدات اور مقامی ریفائنری پروڈکشن کے علاوہ ہے۔
اوگرا